پولیس تشدد سے 65 سالہ شخص ہلاک ، دیہاتیوں کا لاش کو سڑک پر رکھ کراحتجاجی مظاہرہ ، دھرنا،سخت نعرے بازی

بدھ 30 جنوری 2019 23:46

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2019ء) پولیس تشدد سے 65 سالہ شخص ہلاک ، دیہاتیوں کا لاش کو سڑک پر رکھ کراحتجاجی مظاہرہ ، دھرنا،سخت نعرے بازی ، حیدرآباد ،ٹنڈوآدم اور سانگھڑ آنے جانے والی ٹریفک معطل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شہدادپور پولیس کی بھاری نفری نے برہون روڈ پر واقع گائوں بچل باگرانی کا گھیرائو کر کے کھپرو کے گائوں اللہ ورائیو خاصخیلی سے آئے ہوئے مہمان 65 سالہ پیارو خاصخیلی ولد موسیٰ خاصخیلی کو گرفتار کر کے جٹیا تھانے لے گئی تھی جہاں پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کے دوران مبینہ وحشیانہ تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب ہونے پر اس کو چھوڑ دیا ۔

پولیس تشدد کی وجہ سے اس کی حالت مذید خراب ہو گئی اوردل کا دورہ پڑنے پر موت واقع ہوگئی ۔ جس پر گائوں بچل باگرانی کے درجنوں دیہاتیوں نے پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور کے سامنے متوفی پیارو خاصخیلی کی لاش سڑک پر رکھ کر سومر خاصخیلی ، مارو خاصخیلی اور لطیف کیریو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دے دیااور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی شروع کر دی ۔ جس کی وجہ سے سانگھڑ ، ٹنڈوآدم اور حیدرآباد آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی ۔مظاہرین پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں