بھائی نے چائے بنا کر نہ دینے پر بہن کو قتل کردیا،ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 10 مارچ 2023 22:57

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2023ء) سندھ کے علاقے شہداد پور میں بھائی نے چائے بنا کر نہ دینے پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شہداد پور میں پولیس نے اپنی بہن کو معمولی سی بات پر قتل کرنے والے بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے چائے بناکر نہ دینے پر بہن کو قتل کیا، ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے سامنے دیئے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ بہن کو چائے بنانے کا بولا تھا، اس نے چائے بناکر نہیں دی جس پر غصے میں آگیا تھا۔شہداد پور پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں