شرقپور شریف، مسلم لیگ (ن) کےمرکزی نائب صدر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی صحافیوں سے گفتگو، حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر مسلم لیگ (ن) وائٹ پیپر شائع کررہی ہے

Usama Chaudhry اسامہ چوہدری منگل 31 اگست 2021 16:32

شرقپور شریف، مسلم لیگ (ن) کےمرکزی نائب صدر  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی صحافیوں سے گفتگو، حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر مسلم لیگ (ن) وائٹ پیپر شائع کررہی ہے
شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےمرکزی نائب صدر  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے شرقپور شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر مسلم لیگ (ن) وائٹ پیپر شائع کر رہی ہے، حکومت نے اپنی کارکردگی بیان کرنے پر عوام کا کروڑوں روپیہ ضائع کیا، وزیر اعظم کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں عوام جانتے ہیں ،نالائق اور نااہل حکومت ہے اور خود کہتے ہیں کہ ہم ناتجربہ کار ہیں، حکومت کے خلاف تحریک شروع کر دی گئی ہے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر مزید جلسے کیے جائیں گے، پی ڈی ایم جلد لانگ مارچ کا اعلان کرے گی اور مسلم لیگ (ن) بھرپور حصہ لے گی۔

(جاری ہے)


اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی میاں عبدالروف، میاں عمران علی اشرف یعقومیہ، حکیم سلیم اور دیگر ساتھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

شرق پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں