نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ن لیگ میں پھوٹ ڈالی جا سکتی ہے،رانا تنویر حسین

نواز شریف پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ان کو سیاست سے دور کرنے کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام پیدا کرنا اور ملک جاری تیز فتار ترقی کو سبو تاژ کرنا ہے نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے فیصلہ سے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت اور ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے جس کا واضح ثبوت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے تا ریخی جلسے اور چکوال کے بعد لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کا میابی ہے،جلسہ سے خطاب

ہفتہ 17 فروری 2018 18:52

نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ن لیگ میں پھوٹ ڈالی جا سکتی ہے،رانا تنویر حسین
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سازشی عناصر نوازشریف کو نہ تو سیاست سے آئوٹ کرسکتے ہیں اور نہ مسلم لیگ (ن) میں پھوٹ ڈلوا سکتے ہیں نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں ان کو سیاست سے دور کرنے کا مقصد دراصل پاکستان کو عدم استحکام پیدا کرنا اور ملک جاری تیز فتار ترقی کو سبو تاژ کرنا ہے نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے فیصلہ سے مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت اور ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے جس کا واضح ثبوت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے تا ریخی جلسے اور چکوال کے بعد لو دھراں کے ضمنی الیکشن میں میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کا میابی ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر انصاف کا دوہرا معیار کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے نیک شگون نہ ہے نواز شریف کو بے توقیر کرنا دراصل 20کروڑ پاکستانی عوام کے محبوب لیڈر اور ووٹ کے تقدس ،عوامی امنگوں کی توہین کرنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 132کے نواحی علاقہ جلال پور میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسئہ سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرئوف ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، عقیل احمد بھٹی ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چو دھری ارشد حبیب ، یوسی چیئر مینز چودھری مظہر چٹھہ ، ملک ظہیر احمد ، ملک نوید محمود چوہان ، چودھری شہباز اصغر مرحبا والے سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ قومی اداروں کو اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کر کام کرنا ہو گا اس سے ہی اداروں کے مابین ٹکرائوتصادم سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا نواز شریف کی موجودہ تحریک اقتدار کی نہیں بلکہ ووٹ کے تقدس اور نظام عدل کی بحالی کی تحریک ہے اب ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ملک کے روشن ، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے لئے آگے بڑھنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ سعودی عرب میں فوج بھجوانے کا فیصلہ قومی اتفاق رائے سے ہو گا سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے جس نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس ایشو پر سیاست کرنے سے تمام جماعتوں کو اجتناب کرنا ہو گا رانا تنویر حسین نے کہا کہ شیخوپورہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے آج کمپنی با غ میں ہو نیوالہ نواز شریف کا جلسئہ تمام ریکارڈ تو ڑ دے گا جلسے کی تما م تیاریا ں مکمل کرلی گئی ہیں آج شیخوپورہ میں شیر دھاڑے گا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں