شیخوپورہ، پولیس کارروائیوں میں دو ملزمان گرفتار، چرس، ہیروین برآمد

ہفتہ 29 فروری 2020 18:10

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر پرچی جواء مافیا، پتنگ فروشی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں،اشتہاریوں والوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں،ڈوریں،ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رائے عبدالحمید نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رائے عبدالحمید نے بتایا کہ رواں ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہاہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی سفارش یا سیاسی دباؤ قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دوران کارروائی منشیات فروش مجاہد عرف مادی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 5کلو چرس،2کلو ہیروین برآمد کر لی ہے مذکورہ ملزم قتل کے ایک مقدمہ میں بھی اشتہاری اور مطلوب پولیس تھا جبکہ دوسرے منشیات فروش زنیر سندھو سے بھی 2کلو چرس برآمد کر لی ہے جبکہ ایک چوری شدہ کار اور کیری ڈبہ بھی برآمد گی کروائی گئی ہے،رائے عبدالحمید نے کہا کہ علاقہ کو جرائم سے پاک کرنااور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہمارا مشن ہے جس کیلئے ہمہ وقت چاق وچوبندہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں