شیخوپورہ میں آبادی جیون پورہ سٹاپ میں گھر میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ

ایک شخص جاں بحق اور تین خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 9 مارچ 2024 12:37

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2024ء ) شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر پولیس نیون پورہ چوکی کے قریب جیون پورہ میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور تین خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے  4 شدید زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا۔ جبکہ ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق شخص کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمی ہونیوالے افراد میں نشاء اصغر 16سال،علی حسن 3 سال،کرن دختر اصغر 18 سال اور نازیہ زوجہ اصغر 45 سال شامل ہیں۔  جاں بحق شخص کی شناخت اصغر علی ولد سردار محمد 50سال سے ہوئی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں