سرکٹ ہاوس شیخوپورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:18

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر (انصاف عوام کی دہلیز پر )کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے ضلعی پولیس و انتظامیہ شیخوپورہ نے سرکٹ ہاوس شیخوپورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبی پراچہ ،ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق محمود بخاری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ جہانزیب نذیر خان ،اور تمام سرکاری محکموں کے انچارجز نے شرکت کی ،عوام کے مسائل سن کر فوری طور پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے، پیچیدہ کیسز کے حل کے متعلق تما م تر تفصیلات ایک ہفتہ کے اندر اندر مرتب کر پیش کرنے کا حکم دیاگیاکھلی کچہری میں 80سے زائد درخواستیں پیش کی گئی ۔

جن میں سے 35درخواستیں پولیس کے متعلق اور باقی درخواستیں کمشنر لاہور مجتبی پراچہ کو پیش کی گئی ۔پولیس کے متعلق درخواستوں میں سے 15درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال صدیق کمیانہ نے درخواستوںپر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انچارچ کمپلینٹ سیل کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں