شیخوپورہ، روڈ سیفٹی واک کا ااہتمام ،نجی سکول کے طلباوطالبات کی شرکت

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:20

شیخوپورہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ڈی آئی جی موٹروے خواجہ اور اے ڈی آجی نیشل ہائی ویز اینڈموٹروئے پولیس کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی امداد اللہ شاہد کی نگرانی میں روڈ سیفٹی واک کا ااہتمام کیا گیا جس میں نجی سکول کے طلباوطالبات نے شرکت کی واک کا مقصدڈرائیورز کو حادثات سے بچائو ،سیفٹی بیلٹ کی پابندی اورڈرائیونگ کے اصولوں کو ملحوظ خاطر لانا تھا،تفصیلات کے مطابق نیشل ہائی وایز اینڈ موٹروئے ڈی آئی جی موٹروے خواجہ اور اے ڈی آجی نیشل ہائی ویز اینڈموٹروئے پولیس کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی امداد اللہ شاہد کی نگرانی میں نجی سکول کے طلباوطالبات نے ہاتھوں میں بینرزاٹھا کر واک میں حصہ لیا جن کے ہمراہ ،موٹروے پولیس کے دیگر موٹروئے کے اہلکار بھی موجود تھے ،ڈی ایس پی امداد اللہ شاہد کا کہناتھا کہ دھند اوربارش کے موسم میں روڈیوز احتیاط اورصبر سے ڈرائیورنگ کا مظاہرہ کریں ،لین کی پابندی کریں خصوصا نئے کار اورٹرک روڈ یوزرز جبکہ موٹروئے پر ممکنہ حادثات کے روک تھام کے لیے بہتر سے بہتر کاوشیں کی جاری ہیں مسافروں کو بھی چاہیے کہ وہ ان گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے متعلقہ موٹروئے پولیس کو آگاہ کریں جو اوور چارجنگ کرتے ہیں اور قوانین کی پابندی کو ملحوظ خاطر نہیں لاتے ،ہمارا مقصد روڈ یوزر زکا تحفظ ہے ،ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال ممکن بنائیں،رانگ ڈرائیونگ سے گریز کریںاگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھے،سیٹ بیلٹ کی پابندی کے ساتھ ساتھ پرانے ٹائروں والی گاڑیوں کا استعمال جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ان سے گریز کریں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں