الخدمت فاونڈیشن نصیر آباد کی رضا کاروں کا رہائشی علاقوں میں کرونا جراثیم کے خلاف اسپرے مہم جاری

منگل 31 مارچ 2020 20:32

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) آج مورخہ 30مارچ کو الخدمت فاونڈیشن نصیر آباد کے رضا کاروں نے پانچویں دن بھی رہائشی علاقوں میں کرونا جراثیم کے خلاف اسپرے مہم جاری رہا۔جس میں الخدمت فاونڈیشن نصیر آباد کے صدر ڈاکٹر غلام حیدر منجھو کی نگرانی میں، اسپرے مہم کے انچارج علی احمد ماندائی،رضا کار قمر الدین،حافظ محمد اعظم منجھو،امان اللہ چکھڑا،اخلاق پیچوہا،ولی بنگلزئی،ندیم بنگلزئی،حمید زیب پندرانی،عبدالمنان زہری،باسط زہری،شیر باز پیچوہا،ندیم پندرانی،مشتاق مینگل شامل تھے،جنہوں نے آج وارڈ نمبر چار پکی کالونی،صادق عمرانی محلہ،وارڈ نمبر پانچ مغیری محلہ،وارڈ نمبر چھ لہڑی محلہ،سامت محلہ،ابڑو محلہ،گولہ چوک،وارڈ نمبر آٹھ،ابڑو محلہ،وارڈ نمبر نو،لانگاہ محلہ کے گجر اسٹریٹ،رند اسٹریٹ،بگٹی اسٹریٹ،کھوکھر چوک،وارڈ نمبر دس،منجھو کالونی،رئیس شاہ محمد منجھو،پنھل اسٹریٹ،کٹبار اسٹریٹ،لاشاری اسٹریٹ میں کرونا جراثیم کش اسپرے کیا گیا، اس موقع پہ محلے کے نوجوانوں نے الخدمت کے اسپرے مہم کوسراہااس موقع پہ الخدمت کے رضاکاروں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ایک سماجی تنظیم ہے جو اپنے محدود وسائل میں کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مخیر حضرات آگے آکے الخدمت کے رضاکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔تاکہ اسپرے کا کام اسی طرح جاری رہے اور ڈیرہ شہر کے ہر محلے تک پہنچ جائیں۔اس موقع پہ جماعت اسلامی نصیر آباد ضلعی امیر خاوند بخش مینگل نے اسپرے مہم کے کام معائنہ کیا۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں