تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے 12 سال قبل بننے والا سول ہسپتال مانانوالہ تاحال شہر اور گردونواح کے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ،ایمرجنسی۔اور ڈلیوری کی سہولت مکمل طور پر بند کر کے دیہی مرکز صحت منتقل

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:54

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) تین کروڑ روپے کی گرانٹ سے 12 سال قبل بننے والا سول ہسپتال مانانوالہ تاحال شہر اور گردونواح کے ملحقہ درجنوں دیہاتوں کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ۔ایمرجنسی۔

(جاری ہے)

اور ڈلیوری کی سہولت مکمل طور پر بند کر کے دیہی مرکز صحت آر ایچ سی مانانوالہ میں منتقل کر دی گئی ایس ڈبلیو ایم او ڈاکٹر ملیحہ شہزاد کا بھی محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے عرصہ ڈیڑھ سال سے خود ساختہ جنرل ڈیوٹی سی ای او آفس شیخوپورہ اور تنخواہ سول ہسپتال مانانوالہ سے لینے کا انکشاف عوام سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق مانانوالہ سول ہسپتال 12 سال قبل 2008 میں حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی تین کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بیس بیڈ کا ہسپتال تعمیر ہوا مگر 12 سال گزرنے کے باوجود شہر اور گردونواح کے درجنوں دیہاتوں کی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مزکورہ ہسپتال قیمتی مشینری بھی محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے دیگر ہسپتالوں میں زیر استعمال ہے اور سول ہسپتال مانانوالہ سے ایمرجنسی جنسی اور ڈلیوری کی سہولت مکمل طور پر ختم کر کے سول ہسپتال سے چار کلو میٹر کے فاصلے پر گنجان آبادی لنک پھلروان روڈ پر دیہی مرکز صحت میں منتقل کر دی گئی ہے جہاں عوام کا پہنچنا ایک مشکل ترین عمل بن کر رہ گیا اور دیگر لوگ ڈکیتی کا بھی شکار ہو چکے ہیں اور اب سول ہسپتال مانانوالہ کو صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک کے بعد مکمل تالے لگ جاتے ہیں سٹاف کی اور محکمہ صحت کے افسران کی ملی بھگت سے عرصہ ڑیڑھ سال سے زائد مزکورہ ہسپتال میں تعینات ایس ڈبلیو ایم او ڈاکٹر ملیحہ شہزاد کا بھی سول ہسپتال مانانوالہ ڈیوٹی میں فرائض سرانجام دینے کی بجائے محکمہ صحت کے اعلی افسران کی ملی بھگت سے خود ساختہ جنرل ڈیوٹی سی او ہیلتھ آفس شیخوپورہ اور تنخواہ سول ہسپتال مانانوالہ سے وصول کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے جنرل ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہیں سول ہسپتال میں سٹاف اور ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ مانانوالہ شہر اور گردونواح کے درجنوں دیہاتوں کی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگائی کے عالم میں مہنگا علاج معالجہ کروانے پر مجبور ہیں اور غریب عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ علاج معالجہ کے بغیر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں مانانوالہ شہر اور گردونواح کے درجنوں دیہاتوں کی عوام نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اصغر جوئیہ اور محکمہ صحت کے احکام بالا سے سول ہسپتال کو مکمل آپریشنل کرتے ہوئے صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں