نارنگ منڈی پولیس نے ٹیوٹا ویگن میں 13افراد کی ہلاکت کا مقدمہ بس ڈرائیور محمد زاہد علی گجر کیخلاف درج کر لیا

پیر 30 نومبر 2020 23:35

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) نارنگ منڈی پولیس نے ٹیوٹا ویگن میں 13افراد کی ہلاکت کا مقدمہ بس ڈرائیور محمد زاہد علی گجر کے خلاف درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا ہے کہ بس ڈرائیور نے مجرمانہ غفلت سے انتہائی تیر رفتاری کا مظاہرہ کیا جس سے سانحہ پیش آیا ۔آخری اطلاع کے مطابق سات افرادہاجراں بی بی ،شائزہ بی بی ،حسنین مجاہد ،وجاہت ،ثمینہ ،حمزہ عابدہ اور ڈرائیور رزاق کی لاش کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ باقی کی کوشش جاری ہے ۔بس سے تصادم کے بعد ویگن کے سلنڈر میں آگ لگنے سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ ویگن میں سوار 13مسافر زندہ جل گئے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں