کالاشاہ کاکو:شیخوپورہ پولیس نے مذہبی جماعت کے شدید ہنگاموں، پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران معاشرہ کے امن کو نقصان پہنچانی, روڈ بلاک کرنی, سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کے متعدد اہلکاروں کو زخمی کرنے پرمذہبی جماعت کے ارکان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کی دیگر دفعات کے تحت 12 مقدمات مقدمہ درج کر کے 258 ارکان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 17 اپریل 2021 19:30

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2021ء) شیخوپورہ پولیس نیمذہبی جماعت کے شدید ہنگاموں، پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران معاشرہ کے امن کو نقصان پہنچانی, روڈ بلاک کرنی, سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کے متعدد اہلکاروں کو زخمی کرنے پرمذہبی جماعت کے ارکان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کی دیگر دفعات کے تحت 12 مقدمات مقدمہ درج کر کے 258 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

متعدد افراد کی گرفتاری کے لیے تحرک کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپور غلام مبشر میکن کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی امن Gو امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی بھی ایسے اقدام کی صورت میں قانون کے سخت آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بھی ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف تشدد و نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں