شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کنٹینر سے ٹکرا گیا، میاں بیوی چل بسے، تین سالہ بچی شدید زخمی

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:35

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2021ء) شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کنٹینر سے ٹکرا گیاحادثہ کے نتیجہ میں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ تین سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی واقعات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی شہباز ولد بوٹا اپنی بیوی غزالہ اور تین سالہ بچی شہزادی کے ہمراہ کیری وین پر آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کیری کنٹینر سے ٹکرا گیا جس سے میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بچی شدید زخمی ہو گئی جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں