ضلع کونسل شیخوپورہ کااجلاس بلدیاتی اداروں کی بحالی پر 27 ماہ بعد اجلاس

بلدیاتی نظام کو معطل کرکے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کمزور کیا گیا،بلدیاتی نظام کی بحالی حق و سچ کی فتح ہے، چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور

منگل 26 اکتوبر 2021 23:38

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) ضلع کونسل شیخوپورہ کااجلاس بلدیاتی اداروں کی بحالی پر 27 ماہ بعدضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا جس کی صدرات وائس چیئرمین ضلع کونسل خان جہانزیب خان نے کی،اجلاس میں وائس چیئرمین حاجی اکرام سعید بھٹی،چیف آفیسر ضلع کو نسل ملک منشا،یوسی چیئرمینز ملک نوید چوہان،رانا آصف محمود،خالدہ انتصار،عطیہ افتخار،صفدر ڈھلوں،خالد ڈھلوں،جہانگیر بھٹی،اسامہ سجاد گجر،اسلم وٹو،شفقت شاہ،احمد خاں اعوان،طارق ورک،شہزادورک،ایم جاوید بھٹی،منیر غوری،سمیت ارکان ضلع کونسل نے شرکت کی سمیت اراکین ضلع کونسل،خواتین ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں اراکین نے بدیاتی نظام کی بحالی پر چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قیادت پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو معطل کرکے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کمزور کیا گیا،بلدیاتی نظام کی بحالی حق و سچ کی فتح ہے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے بلدیاتی نظام کی بحالی کی جنگ لڑی جس پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا،اقتدار کو دورانیہ پورا کرنا ہمارا آئینی اورقانونی حق ہے اور اس کے حقوق کے لیے ہاؤس کی طاقت سے آواز بلند کرتے رہیں گے،ہاؤس کے اراکین بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے اس تحریک کا حصہ بنے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام معطل ہونے سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا،خوشحال اور مضبوط بلدیاتی نظام سے ہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو آئین کا حصہ بننا چاہیے،تاکہ کوئی بھی حکومت بلدیاتی اداروں پر شب خون نہ مارے،بلدیاتی نظام اور اختیارات کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے ملاقات کی جائے گی،انہوں نے ضلع کے تمام اراکین کو ہدایات جاری کی کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں،اجلاس کے اختتام پر اراکین ضلع کونسل عطیہ فیاض کی وفات،اور چوہدری شہزاد احمد ورک کی والدہ کی روح کے ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں