نارنگ منڈی:چھ سالہ بچی آرزو کو اسکے سوتیلے باپ بلال ارشاد نے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا

نعش سیمنٹ کے خالی بیگ میں ڈال کر گائوں کی مسجد کے صحن میں چھپا دی چھ روز بعد نمازیوں نے بد بو آنے پرنعش دیکھ کر شور مچایا تو بد قسمت ممتا بھی دیکھنے آگئی اور اپنی آرزو کی نعش دیکھ کر غش کھا کر گر گئی نارنگ منڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 13 نومبر 2021 23:16

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کالا خطائی روڈ پر نیو جنڈیالہ کلساں میں چھ سالہ بچی آرزو کو اسکے سوتیلے باپ بلال ارشاد نے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا اور نعش سیمنٹ کے خالی بیگ میں ڈال کر گائوں کی مسجد کے صحن میں چھپا دی چھ روز بعد نمازیوں نے بد بو آنے پرنعش دیکھ کر شور مچایا تو بد قسمت ممتا بھی دیکھنے آگئی اور اپنی آرزو کی نعش دیکھ کر غش کھا کر گر گئی نارنگ منڈی پولیس نے بچی کی والدہ راشدہ بی بی کی درخواست پر مقتولہ کے سوتیلے باپ بلال ولد ارشاد قوم فقیر ساکن غریب آباد شیخوپورہ سمیت چار نامعلوم سفاک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے ڈی پی او شیخوپورہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ سنگین واقعہ کے باعث پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے جبکہ اہل علاقہ نے اس سنگین واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لانے اور انہیں سنگین سزا دلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں