پھاٹک مین کی غیر حاضری ،فیض احمد فیض ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

بدھ 21 جون 2023 18:53

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2023ء) پھاٹک مین کی غیر حاضری کے باعث لاہور سے نارووال جانے والی فیض احمد فیض ایکسپریس نارنگ منڈی کالاخطائی روڈ کے کھلے ریلوے پھاٹک پر خوفناک حادثہ سے ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بال بال بچ گئی ،ٹرین جب کھلے پھاٹک کے قریب پہنچی تو ایک لوڈ شدہ ٹرک گزر رہا تھا ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا اور ٹرک کا ڈرائیور تیز رفتاری سے بھگا کر لے گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ فیض احمد فیض ایکسپریس کالاخطائی سے چل کر نارنگ منڈی آرہی تھی تو پھاٹک کھلا ہوا تھا اور ایک ٹرک گزر رہا تھا ڈرائیور کے بار بار ہارن دینے پر بھی ٹرک ڈرائیور نے کوئی پرواہ نہ کی تو مجبورا ڈرائیور نے خوفناک حادثہ سے بچانے کیلئے ہنگامی بریک لگائے اور ٹرین پھاٹک کے چند فٹ کے فاصلہ پر رک گئی اور ڈرائیور کی حاضر دماغی سے حادثہ سے معزانہ طور پر بچ گئی واضح رہے کہ جند روز قبل نواحی مہتہ سوجا ریلوے سٹیشن کے قریب کھلے پھاٹک سے ٹریک کی خوفناک ٹکر سے ٹریکٹر ٹرالی سمیت اسکا ڈرائیور ہلاک ہو چکا ہے ریلوے پھاٹکوں پر عملہ تعینات ہونے کے باوجود ڈیوٹی سے اکٹر غیر حاضر رہتا ہے اور ریلوے افسران کی ملی بھگت سے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے اور اکثر ریلوے پھاٹکوں پر عملہ غائب رہتا ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں