نارنگ منڈی ، شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کوقتل کردیا

داماد ذوالقرنین نے میرے سامنے میری بیٹی کو پیٹ میں چھریاں مار کر قتل کیا‘ والد کا بیان

جمعرات 20 جولائی 2023 18:48

نارنگ منڈی ، شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کوقتل کردیا
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2023ء) نارنگ منڈی میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داماد ذوالقرنین نے میرے سامنے میری بیٹی کو پیٹ میں چھریاں مار کر قتل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم ذوالقرنین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں