نارنگ منڈی،18سالہ نوجوان کو معمولی تنازعہ پر قتل کردیا گیا

تین ملزمان پولیس کے حوالے ،باقی تین ملزم فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 13 ستمبر 2023 23:07

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2023ء) 18سالہ نوجوان کو معمولی تنازعہ پر چھ ملزمان نے قتل کردیا ،لوگوں نے جدوجہد کرکے تین ملزمان کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا اور باقی تین ملزم فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اندرون شہر نارنگ منڈی کے صدر بازار سے ملحقہ ریلوے روڈ پر انتہائی غریب گھرانے کا لڑکا اللہ دتہ تکو شیخ ہوٹل پر تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

ملزم پارٹی اور مقتول کے بڑے بھائی کے مابین ریلوے سٹیشن پر جھگڑا ہوا ،مقتول اپنے بھائی کی مدد کو پہنچا تو ملزمان یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ تمہیں ابھی مزا چکھاتے ہیں ۔تھوڑی دیر بعد چھ ملزمان نے گاہکوں کی موجودگی میں سرعام شیشے کی بوتل توڑ کی اس کی نوکیں مقتول کے جسم میں پیوست کردیں جو سڑک پر تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا ۔نارنگ منڈی پولیس نے تین نامزد ملزمان حیدر علی شاہد علی اور اظہر علی اور تین نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تینوں سفاک ملزمان نارنگ پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔دن دہاڑے بارونق مقام پر قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔نارنگ منڈی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں