نارنگ منڈی،درجن بھر ملزمان نے بہانے سے لیجا کر ایک شخص کو قتل کر دیا

جمعہ 10 نومبر 2023 19:05

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) نارنگ منڈی کے نواحی علاقہ ڈالہ واہگہ میں درجن بھر ملزمان نے بہانے سے لے جا کر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور تین دیگر افراد کو زخمی کر دیا ،نارنگ منڈی پولیس نے ملزمان حاجی شہباز کامران فیضان ذیشان اعجاز بوٹا بھلر حمزہ وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شہباز وغیرہ ملزمان رچنا ٹایون کے رہائشی ہیں انہوں نے اپنے محلہ دار اور دوست خالد حسین کے گھر جاکر کہا کہ نارنگ منڈی کے گائوں ڈالہ واہگہ میں صلح کے لئے جانا ہے اورحاجی شہباز کے بار بار اصرار پر خالد حسین ساتھ چلنے پر راضی ہو گیا ۔وہاں صورتحال خراب دیکھ کر مقتول خالد حسین نے وہاں سے نکلنا چاہا تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر کے خالد حسین کو شدید زخمی کر دیا جو ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں