نارنگ منڈی،اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ ، دو سگے بھائی قتل

جمعہ 2 فروری 2024 22:45

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) نارنگ منڈی کے نواحی گائوں اکبریاں میں ملزم نے زرعی اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں اقصد بسرا اور عباس بسرا کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم عادل گائوں کی مسجد کے باہر کھڑا تھا جب دونوں بھائی عباس اور اقصد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو نوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیں ۔جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔واقعہ کے باعث گائوں میں صف ماتم بچھ گئی ،ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں