ضلع بھرمیں شکارپورپولیس کی جانب سے جرنل الیکشن 2024 کے حوالے سے جنرل ہولڈ اپ اوراسنیپ چیکنگ کا انعقاد

جمعرات 1 فروری 2024 22:47

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں شکارپور پولیس کی جانب سے جرنل الیکشن 2024 کے حوالے سے جنرل ہولڈ اپ اور اسنیپ چیکنگ کا انعقاد. ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی سپر ورژن میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز جرنل الیکشن 2024 کے حوالے سے اسنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ میں شامل ہیں.

ضلع شکارپور کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ جاری.اسنیپ چیکنگ آنے والے جرنل الیکشن میں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روکتھام اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیئے چیکنگ کی جا رہی ہی.مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں پر سوار افراد کو چیک کیا جا رہا ہی.قومی شاہراہ اور بالخصوص سٹی سرکل کی داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جائی.

ملزمان کی نشاندہی کیلئیتلاش ڈیوائس کا استعمال بھی کیا جا رہا ہی. اسنیپ چیکنگ کا مقصد آئندہ جرنل الیکشن 2024 میں ناخوشگوار واقعے کی روکتھام اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہی.ایس ایس پی شکارپور نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو اسنیپ چیکنگ کے دوران شہریوں سے بہتر اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کی.عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلع شکارپور پولیس کی اولین ترجیح ہے�

(جاری ہے)

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں