شکارپور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ ،کومبنگ آپریشن

منگل 6 فروری 2024 22:00

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضلع شکارپور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ و کومبنگ آپریشن.ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی خصوصی ہدایت پر عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں سٹی سرکل سمیت سب ڈویژن خانپور میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ و کومبنگ آپریشن کیا گیا.ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ASP سٹی محمد عثمان خان کی زیر نگرانی DSP خانپور، DSP لکھی غلام شاہ اور DSR رینجرز سمیت پولیس اور رینجرز نے ضلع کیمختلف علاقوں میں سرچنگ/کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کو سخت احکامات جاری کئے گئے ہیں. سرچ / کومبنگ آپریشن میں مشتبہ افراد، مشکوک گاڑیوں، مسافر بسوں، ریلوی اسٹیشن، مسافر خانوں، ہوٹلز، کو چیک کیا گیا اور موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے کوائف کی چھان بین کی گئی.دوران سرچ آپریشن مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور ہوٹلوں, مسافر خانوں کی تلاشی کے بعد مالکان کو پابند کیا گیا کہ وہ کسی انجان شخص کو بنا تصدیق کے کمرہ نہ دیں اور کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع فوری پولیس اور رینجرز کو دیں.سرچ / کومبنگ آپریشن کا مقصد عام انتخابات لیئے مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانا ہی.سرچنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی.۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں