سمبڑیال،موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث تلخ کلامی گالی گلوچ کی رنجش پر نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق

جمعہ 21 جولائی 2023 18:59

سمبڑیال،موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے باعث تلخ کلامی گالی گلوچ کی رنجش پر نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2023ء) موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث تلخ کلامی گالی گلوچ کی رنجش پر نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق محلہ سلیم پوری کے رہائشی سلطان محمود ولد رحمت اللہ کا بھتیجا 30سالہ محمد نعمان ولد ارشد محمود اورعابد ولد ظفر اللہ میواتی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر محلہ سلیم پورہ آرہے تھے کہ راستے میں ریلوے پھاٹک ڈسکہ روڈ کے قریب دوسری سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکراگئے ، جس کے نتیجہ میں تلخ کلامی گالی گلوچ شروع ہوگئی اسی دوران موٹر سائیکل سوار رانا عبداللہ نے اپنے دوستوں رانا دانی ، حافظ عبداللہ بھٹی اوردوکس نامعلوم کو بلالیا اورزدوکوب کرنے لگے بعد میں بیچ بچائو کروانے کے بعد رات کو صلح کے لیے محلہ شیراں آباد اُن کے گھر گئے جہاںرانا عبداللہ ولد حق نواز سکنہ محلہ ڈوبن پورہ سمبڑیال ، حافظ عبداللہ بھٹی ولد عبدالحمید سکنہ شیراں آباد ،رانا دانی اوردوکس باہم صلاح مشورہ سے بیٹھے تھے کہ ہمیں دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ایک فائر نعمان کو لگاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ، جو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، تھانہ سمبڑیال پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف کاروائی ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں