اسسٹنٹ کمشنرسمبڑیال کی زیر نگرانی شہریوں کو رمضان پیکج کی فراہمی کا آغاز

منگل 5 مارچ 2024 14:41

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن ممتاز گوندل نے اپنی نگرانی میں شہریوں کو رمضان پیکج کی فراہمی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ابتدائی طور پر 50 مستحق افراد کو رمضان پیکج ان کی دہلیز پر پہنچایا جبکہ سمبڑیال میں رمضان پیکج کے کل 12 ہزار تھیلے تقسیم کئے جائیں گے۔عوام کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احسن اقدام کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں