تھانہ صدر پسرور کی حدود سے 32 سالہ شخص کی نعش برآمد

منگل 9 اپریل 2024 15:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پسرور تھانہ صدر کی حدود میں الکڑے پھاٹک کے قریب ٹرین کی پٹری سے 32 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق مقامی افراد کی اطلاع کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور فہد منصور پولیس نفری کے ساتھ اور ریسکیو 1122 پسرور کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدیل سکنہ نارووال کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان سیالکوٹ میں سرجیکل کا کام کرتا تھا جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان ٹرین سے گرنے کے باعث جانبحق ہوا ہے۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں