سیالکوٹ، عید الفطر کا تہوار باہمی یگانگت رواداری اور مسحق افراد کی معاونت کا درس دیتا ہے، مفتی ارسلان حفیظ

منگل 9 اپریل 2024 15:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) معروف مذہبی اسکالر مفتی ارسلان حفیظ نے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار باہمی یگانگت رواداری اور مسحق افراد کی معاونت کا درس دیتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس خوشی کے موقع پر معاشرہ کے بے سہارا افراد کو بھی شامل اور اپنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عید الفطر کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر کے ایام مسلمانان عالم اعمال پاکستان باعث برکت ہے جو باہمی یگانگت رواداری اور راہ خدا میں سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد موجود غریب غربا، مساکین اور معذور افراد کو بھی شامل کرنا ہے تا کہ وہ بھی اس خوشی کے موقع پر برابر شریک ہوں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں