سیالکوٹ ، شہریوں کی قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

بدھ 10 اپریل 2024 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) سیالکوٹ کے شہریوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

عید اور شب برات کے تہواروں پر اپنے پیاروں کی قبروں پر جانا اور فاتحہ خوانی کرنا ایک روایت بن چکا ہے۔ بدھ کو نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہر اقبال کے قبرستانوں میں تمام دن لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور قبرستانوں میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں