ڈی سی و ڈی پی او سیالکوٹ نے مسجد پولیس لائنز میں نماز عیدادا کی

بدھ 10 اپریل 2024 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او} سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس افسران اور شہریوں کے ہمراہ مسجد پولیس لائنز سیالکوٹ میں عید کی نماز ادا کی۔

(جاری ہے)

نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور شہداء پولیس کی بلندی درجات کیلے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ عید کا تہوار ہمیں باہمی یگانگت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی عید کی خوشیوں میں اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں