ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 19:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کر رکھا ہے ، اس سلسلہ میں تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ڈکیتی، راہزانی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک 3 رکنی تیرو گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ ، 4 عدد موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ،نقدی 1 لاکھ روپے، 3 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، 3 عدد پسٹلز 30بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ سیالکوٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں