وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں روٹی اور نان کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک

منگل 16 اپریل 2024 21:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں روٹی اور نان کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی،روٹی اور نان کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پرائس مجسٹریٹس نے تندوروں پر چھاپے مارے اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے 104 تندور مالکان پر 3 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 3 کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ روٹی کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 308 انسپکشنز کیں، اس دوران 104 تندور مالکان گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں