دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اُکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہو گا، عمر ڈار

منگل 21 فروری 2017 03:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا ہے کہ ملک میںدہشت گردی کے حالیہ واقعات پر پوری قوم غمزدہ ہے،دہشتگردی کے ناسور کو جڑسے اُکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرنا ہو گا،دوسرے صوبوں کی طرح پنجاب میںبھی رینجر کو مکمل اختیار دیے جائیں ،موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت عوام خون میں نہا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے جنا ح ہائوس میں مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمر ڈار کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر نے والی ہماری سیکیورٹی فورسز کا جذبہ قابل فخر ہے ،دہشت گر دی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی صفوں کو کھنگا لنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جا ئے گا ،حکمرانوں کو چا ہیے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کیساتھ کاروبا ری روابط ختم کر کے ملک اورقوم کے وسیع تر مفاد کے لئے فیصلے کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے روپ میں چھپے ہو ئے بھیڑئیے ہیں ان کے خاتمہ کے بغیر امن کا قیام کبھی بھی یقینی نہیں ہوسکتا حکمرانوں کو اب ہوش کے نا خن لیناچاہیے کہ ہمارا ازلی دشمن کس حد تک پہنچ چکا ہے۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں