زراعت کے پیداوار کو بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 8 جون 2021 17:21

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) صوبائی حکومت زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صوبے میں زراعت کے پیداوار کو بڑھایا جائے ،کسانوں اور زمینداروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ،محکمہ زرعی انجنیئرنگ سبی کے زیر اہتمام صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان گرین ٹریکٹرپروگرام کے تحت ڈی سی کانفرنس روم میں پچاس فیصد رعایت پر 184زمینداروں کے درمیان قرعہ اندازی کرکے 23زمینداروں میں گرین ٹریکٹر فراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے گرین ٹریکٹر پروگرام سر سبز بلوچستان خوشحال کسان کے پروگرام کے تحت سبی کے کسانوں میں گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کے اختتام پر زمینداروں اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی ،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زرعی انجینئر نگ سبی میر عبدالباقی ڈومکی ،اسٹور انچارج قاضی عبدالرزاق ،زمیندار ایسوی ایشن کے نمائندہ میر غلام رسول دھرپالی اور دیگر بھی موجود تھے محکمہ زرعی انجینئر نگ سبی کے زیر اہتمام ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین کی نگرانی میں بلوچستان گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 184زمینداروں کے درخواستوں پر قرعہ اندازی کی گئی جس میں 23خوش نصیب زمینداروں کے نام نکل آئے ہیں جن کو بلوچستان حکومت کی جانب سے پچاس فیصد رعایت پر گرین ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے جن خوش نصیب زمینداروں کے نام قرعہ اندازی میں نکل آئیں ہیں وہ تین دن کے اندر اندر رقم جمع کرکے محکمہ زرعی انجینئر نگ سبی سے ٹریکٹر حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے میڈیا اور زمنیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرین ٹریکٹر کی فراہمی بلوچستان کے کسانوں کے لئے حکومت بلوچستان کا شاندار تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پچاس فیصد رعایتی قیمت پر ٹریکٹر فراہم کررہے ہیں تاکہ اس انقلابی اقدام سے زراعت کے پیدا وار میں اضافہ کیا جائے اور کسانوں کو خوشحال بنائیں انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پچاس فیصد پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وژن سر سبز و شاداب بلوچستان ہے اور اس وژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بلوچستان کے زمینداروں اور کسانوں میں رعایتی قیمتوں پر ٹریکٹر فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ زراعت کا جدید اصولوں طریقوں پر استوار کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے کسانوں اور زمینداروں کے لئے گرین ٹریکٹر پروگرام شاندار تحفہ ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں