کوئٹہ سے جیکب آبادجانیوالی مسافر ویگن کی چھت گرنے سے 6مسافر زخمی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 22 اگست 2015 18:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء ) کوئٹہ سے جیکب آبادجانے والی مسافر ویگن کی چھت گرنے سے چھ مسافر زخمی ہو گئے جنھیں قریبی ہسپتال میں ابتدائی طبی امدا د کے لیے منتقل کر دیا گیا یہاں آمد اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آبادجانے والی ویگن نمبر BMT 177 ُپیر غائب کے مقام پر ویگن کا چھت گرنے سے چھ مسافر گر کر زخمی ہوگئے زخمیوں میں محمد رفیق ولد محمد الیاس ،صابر حسین ولد نصیب اﷲ ،محمد جان ولد اختیار خان ،عبد الشکور ولد مختیار ،سیف اﷲ ولد نصیب اﷲ شامل ہیں زخمیوں کو طبی امدا د کے لیے سول ہسپتال مچھ میں منتقل کر دیا گیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں