ضلع ڈیرہ بگٹی سے دو افراد کو نامعلو م افراد نے اغواء کر لیا

بدھ 29 مئی 2019 16:45

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2019ء) ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کواغواء کر لیا ،لیویز ذرائع کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے ڈاڈی شاری دربار سے نامعلوم افراد نے دو افراد کو اغواء کرلیا اور نا معلوم سمت کی جانب فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق اغوا ہونے والے افراد کا تعلق حبیبانی قبائل سے ہے جنہیں مسلح افراد نے اغواء کیا ،لیویز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد علاقے میں ناکہ بند ی کرکے مغویوں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں