حاجی شہر کے قریب ٹریفک حا دثہ ،12افراد خمی ، ڈویژنل ہیڈ کواٹر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا

جمعہ 24 اپریل 2020 16:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) حاجی شہر کے قریب ٹریفک حا دثہ 12افراد خمی ، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈویژنل ہیڈ کواٹر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ،زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور چھوٹے بچے شامل ہیں ایدھی ذرائع سبی کے مطابق کچھی کے علاقے حاجی شہر سے کوئٹہ جانے والے خانہ بدوشوں کا مزدا ٹرک حاجی شہر کے قریب شہزور مزدہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میںشعبان ولدعبدالرزاق،جلال ولد خیراللہ،خالدہ بنت علی نواز ،عرفان ولدجلال،شاہنواز ولدشہزادہ،نواز ولد شہزادہ،عمران ولد علی نواز،زینت ولدعلی نواز،ہزارہ ولدمحمد صادق،کورہاولدمیرحسن،صائمہ ولدشہزادہ،اشبا زوجہ درمحمدشامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذدریعے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں