ً جرائم کے خاتمے کے لیئے میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ایس ایس پی سبی

جمعرات 12 نومبر 2020 13:04

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی نے کہا ہے کہ معا شرے میں جرائم کے خاتمے کے لیئے میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا میڈیا نے ہمیشہ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سبی پریس کلب کے سینیئر نا ئب صدر میر سلیم گشکوری کی قیا دت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا وفد میںسبی پریس کلب کے جنرل سیکر ٹری حاجی سعید الدین طارق، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یو سف، سینئرجوائنٹ سیکر ٹری سید طاہر علی، فنانس سیکرٹری طا ہر عباس، ظہور مگسی، راشد گشکور ی،سید جا وید شاہ شامل تھے اس موقع پر سی آئی اے انچارج میر لشکران گشکوری ،ٹریفک سارجنٹ محمد شریف ناصر ،ایڈیشنل ایس ایچ او غلام علی ابڑو و دیگر موجود تھے ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی نے کہا کہ سبی کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ رپوٹنگ کی ہے انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں جرائم کے خاتمے کے لیئے میڈیا پل کا کردار ادا کرتا ہے انھوں نے کہا کہ سبی کا سیزن شروع ہو چکا ہے سرد علا قوں سے جرائم پیشہ افراد سبی سمیت دیگر علا قوں میں آ رہے ہیں جس کی وجہ سے وارداتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے لہذا میڈیا ایسی صورتحال میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے ایسے عنا صر کی نشاندہی کریں اور اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے عوام میںشعور بیدار کریں سبی پریس کلب کے سینئرنا ئب صدر میر سلیم گشکوری نے ایس ایس پی سبی ملک فروق فیض لہڑی کو یقین دہانی کرائی کہ سبی پریس کلب کا پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون جا ری رہے گا انھوں نے کہا کہ سبی پریس کلب کے عہدیداران نے ہمیشہ علا قے کے مفاد میں ذمہ دارانہ رپوٹنگ کی ہے سبی پو لیس کے جوان دن رات جا گ کر شہریوں کی حفاظت کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے سبی پریس کلب کا تعاون ہمیشہ کی طرح سبی پولیس اور سبی انتظامیہ سے رہے گا جس پر ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی نے سبی پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا ریا ست کا چوتھا ستون ہے جیسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں