ایف سی بلوچستان نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

آپریشن رد الفساد کے تحت انٹیلی جنس بنیاد پر سبی میں کارروائی، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، آئی ایس پی آر

منگل 11 دسمبر 2018 22:58

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) ایف سی بلوچستان نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سبی کے نواحی علاقوں سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے انٹیلی جنس بنیاد پر سبی کے نواحی علاقوں میں کارروائی کرکے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق برآمد ہونے والے گولہ و بارود میں دھماکا خیز مواد، مارٹر شیلز، راکٹس، اینٹی ٹینک سرنگیں اور آلات شامل ہیں جنہیں دھماکوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں