سبی میں ٹریفک آگاہی کا آغاز کر دیا گیا ،مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی

پیر 17 دسمبر 2018 21:09

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سبی میں ٹریفک آگاہی کا آغاز کر دیا گیا ہے ٹریفک آگاہی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا اس سلسلے میں اے ایس پی سبی دوست محمد بگٹی کی نگرانی میں ٹریفک سارجنٹ محمد شریف ،ایس ایچ اور سٹی میر لشکران گشکوری اور 15کے انچارج محمد وقاص نے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے لئے شہر بھر میں اشتہارات تقسیم کئے جس پر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے ہدایت درج تھے اس موقع پر اے ایس پی سبی دوست محمد بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے غیر رجسٹرڈ موسائیکل اور گاڑیوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کریں انہوں نے کہا کہ کم عمر کے بچے کسی قسم کا موٹر سائیکل۔

(جاری ہے)

گاڑی۔رکشہ نہ چلائیں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں بلیک پیپر استعمال کرنے سے گریز کریں وں وے کی مکمل پابندی کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور ہسپتالوں کے اردگرد اس طرح پارکنگ کریں کہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو اور گاڑی کو غلط سائیڈ پر پارکنگ نہ کریں انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمنٹ کا استعمال کریں اور گورنمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹ کا استعمال کریں اور فینسی نمبر پلیٹ کا استعمال نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں