سبی میں ٹریفک آگاہی کا آغاز کر دیا گیا، آگاہی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا، اے ایس پی سبی

پیر 17 دسمبر 2018 22:24

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سبی میں ٹریفک آگاہی کا آغاز کر دیا گیا ہے ٹریفک آگاہی مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گا، اس سلسلے میں اے ایس پی سبی دوست محمد بگٹی کی نگرانی میں ٹریفک سارجنٹ محمد شریف ،ایس ایچ اور سٹی میر لشکران گشکوری اور 15کے انچارج محمد وقاص نے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے لئے شہر بھر میں اشتہارات تقسیم کئے جس پر ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے ہدایت درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ایس پی سبی دوست محمد بگٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے غیر رجسٹرڈ موسائیکل اور گاڑیوں کو جلد سے جلد رجسٹرڈ کریں انہوں نے کہا کہ کم عمر کے بچے کسی قسم کا موٹر سائیکل،گاڑی،رکشہ نہ چلائیں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں بلیک پیپر استعمال کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں