سبی کا سالانہ تاریخی میلا 19 فروری کو شروع ہوگا ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

پیر 17 فروری 2020 21:51

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سبی کا سالانہ تاریخی میلا 19 فروری کو شروع ہوگا واضح ۔سبی میلے کا انتظار نہ صرف صوبہ بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو انتہائی شدت سے رہتا ہے ضلع سبی اور قرب وجوار والے علاقوں کے لوگوں کا یہ حال ہوتا ہے کہ وہ عید کے تہواروں کو اتنی تیاری اور خوشی نہیں مناتے جتنا وہ اس میلہ کے لئے کرتے ہیں اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ نے سکیورٹی کے انتہائی فول پروف اور موثر انتظامات کیے ہیں معزز مہمانوں کے لیے قیام و طعام کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے سبی میلے میں ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے خوبصورت پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جن میں خصوصی طور پر اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا مظاہرہ ا مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات کی جانب سے قومی ملی نغمے اور فلاور شو کا زبردست مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ جانوروں کی نمائش پر گھوڑا ڈانس رقص ایف سی لڈی نیزابازی جمناسٹک موٹرسائیکل جمپ کے دلکش مظاہرے بھی شامل ہوں گے علاوہ ازیں زرعی و صنعتی نمائش میں خوبصورت اسٹالز چلڈرن اکیڈمی میں روزانہ کی بنیاد پر پروگرام نیلام گھر روزانہ رات کو محفل موسیقی کلچرل شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور لیٹ نائٹ میں آتش بازی کا زبردست مظاہرہ بھی روزانہ کی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ضلعی افسران پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں جبکہ باہر سے آنے والے مہمانوں کے ساتھ ساتھ اچھا برتاؤ رکھیں تاکہ وہ اس تاریخی میلے کو نہ صرف انجوائے کریں بلکہ واپسی پر اپنے ساتھ خوبصورت یادیں لے جاسکے انہوں نے کہا کہ مالداروں کی فلاح وبہبود کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں