پولیو موذی مرض ، حکومت اسکے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،ڈاکٹر یاسر خان بازئی

پولیوکا مکمل خاتمہ ہمارا ہدف ،مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چائیے ،ڈپٹی کمشنر سبی

جمعہ 4 ستمبر 2020 22:28

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خلاف حکومت جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے پولیوکا مکمل خاتمہ ہمارا ہدف ہے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو کردار ادا کرنا چائیے پولیو ورکرز کو چاہیے کہ وہ قطرے پلانے سے پہلے بچوں کے والدین کوقطروں کے فوائد اور نہ پلانے کے نقصانات سے آگا ہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر رفیق مستوئی، ڈاکٹر ظفر ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد انیس مندوخیل و دیگربھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے بتایا کہ ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے لیئے تمام تر اقدامات کو عملی شکل دی گئی ہے پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 43865 بچوں کو قطرے پلائے جائینگے 2 تحصیل سبی لہڑی، 25 یو سیز،48 ٹرانزٹ پوائنٹ اور48فکسڈ سائٹس ٹوٹل موبائل ٹیمز 208 ہونگی ڈپٹی کمشنرسبی نے کہا کہ پولیو کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے اپنی خامیوں کے ازالے کے لیئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں کوتاہی کرنے والے افراد سزا کے مستحق ہونگے ہم کسی صورت اپنی نئی نسل کو معزور ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔

(جاری ہے)

نہوں نے شرکاء کو سختی سے ہدایت کی کہ پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام اور خصوصا علمائے کرام سے گزارش ہے کہ جمعہ کے دن خطبات میں بھی پولیو کے حوالے سے شعور پیدا کریں جو منفی خدشات دل میں رکھ کر پولیو کے قطرے نہیں پلاتے عوام محکمہ صحت کی تمام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اپنے بچوں کو مہلک مرض سے بچانے کے لیئے قطرے پلائیں تاکہ ہماری آنے والی نئی نسل اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں