وزیر اعظم ویژن کے مطابق ملک کو سر سبز اور شاداب بنائینگے ڈاکٹر یاسر بازئی

محکمہ زراعت کاشت کاری کے ساتھ ساتھ شجرکاری کے فروغ کے لیئے اپنی تما م کو ششوں کو برئے کار لا ئے، ڈپٹی کمشنر سبی

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یا سر با زئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان کے ویژن کے مطابق ملک کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لیئے محکمہ زراعت کاشت کاری کے ساتھ ساتھ شجرکاری کے فروغ کے لیئے اپنی تما م کو ششوں کو برئے کار لا ئے تا کہ سبی ڈسٹرکٹ میں زیا دہ سے زیا دہ پھل دار درخت لگا ئیںتاکہ گرمی کا ٹیمپریچر کم ہونے کے ساتھ ساتھ شہری پھل دار درختوں سے مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سبی ایگریکلچر زرعی نر سری کے معا ئنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہو کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر ایاز احمد لا شاری نے ڈپٹی کمشنر کو بتا یا کہ سیکرٹری ایگریکلچر قمبر دشتی ،ڈی جی ایگریکلچر مسعود احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تین ماہ کی قلیل مدت میں دو ٹنل نر سری تیار کی گئی ہے جبکہ دسمبر تک مزید دو ٹنل تیار کر لیئے جائیں گے جس مین شہریوں کو سبزیوں ، پھلوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کے پودے بھی دستیاب ہو سکیں گے ڈاکٹر ایاز احمد لا شاری نے کہا کہ اس وقت ہماری زرعی نر سری میں کھجور ،لیموں ،ما لٹا ، فالسہ، انجیر، جامن ،انار،کے درخت تیار ہیں جوکہ پھل بھی دے رہے ہیں اس کے علا وہ ہما ری زرعی نر سری میں بگن بیل ، مہندی ،چا ئنہ روز ،پو دے موجود ہیں ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یا سر با زئی نے کہا کہ سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے گرمی کے ٹمپریچر کو -کم سے کم کرنے کے لیئے شجر کا ری کو فروغ دینا ہو گا انھوں نے کہا کہ ہر شہری ایک پودا لگا کر اپنا اخلا قی فرض پورا کرے تو نہ صرف ہر طرف ہریالی و شادابی ہو گی وہیں درختوں کی آکسیجن کی با عث گرمی کا ٹیمپریچر بھی کم ہوگا انھوں نے کہا درخت انسانی زندگی کے لیئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پا کستان کا ویژن ہے کہ ملک میں گرین پاکستان کو فروغ دے کر ما حولیاتی آلودگی کوختم کیا جائے انھوں نے کہا کہ محکمہ ایگریکلچر کی زرعی نر سری سے سبی اور گردونواح کی عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونک بازار کی نسبت اس نرسری سے کم قیمت پر پودے مل سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ پودا لگا نے کے بعداس کی حفا ظت بھی کی جائے اور ایک درخت کی حفاظت ایسے ہی کرنی چا ہیے جیسے ماں اپنے بچے کی حفاظت کرتی ہے اور اسے پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح درخت کی بھی روزانہ حفا ظت کرنا پڑتی ہے تب ہی ایک چھوٹاسا ،پودا تنا ور درخت بن کر پھل دینے کے قابل بنتا ہے وہیں انہی درختوں کے آکسیجن چھوڑنے سے ما حو لیاتی آلودگی پر فرق پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں