معاشرے میں خواتین کو حقوق دئیے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزلیںطے نہیں کر سکتی ،ڈپٹی کمشنر سبی

ایک روزہ سیمینار بعنوان خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، سید زاہد شاہ

جمعرات 17 جون 2021 22:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو ان کے حقوق دئیے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزلیںطے نہیں کر سکتی تا وقت کے وہ قوم اپنے خواتین کے حقوق غضب کرنے کے بجائے ان کے حقوق ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاوس سبی میں شہید بے نظیر وومن سنٹر کے ذریعے اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان خواتین کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے سیمینار سے ایس ایس پی سبی سردار خالد مطفیٰ کورائی ،اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی،سنٹرمنیجر رخشندہ کو کب،لاء آفیسر مس راج بی بی ،سعدیہ قادر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر ندیم پلال،بی آر سی کے ناصر مری،این سی ایچ ڈی کے طاہر باروزئی ،کواڈینٹرانڈس ہسپتال کراچی احسان علی بنگلزئی ،اخوت بینک کے منیجر سہیل سکندر ،مسسزرضیہ سموں کے علاوہ دیگر مقررین نے سیمینارخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت ماں،بیٹی ،بہن،اور بیوی کے روپ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک حسین اور خوبصورت تحفہ ہے اسلام میں خواتین کو بے شمار خوبیوں سے نوازہ ہے یہی وجہ ہے کہ حضور اکرم ؐنے اپنی لخت جگر خاتون جنت حضرت فاظمہ زہرہ کو ہمیشہ پیار محبت سے پکارا آپ نے قیامت تک کے لئے آنے والے مردوں کے لئے خواتین کے حوالے سے وہ مقام اور مرتبہ عطا کیا کہ جو مرد اپنی ماں،بیٹی،بہن اور شریک حیات کو عزت اور تکریم دیتا ہے گویا اس نے دنیا میں جنت کا مقام پا لیا کیونکہ عورت دنیا میں مردوں کے لئے ایک ایسا انمول تحفہ ہے جس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا شہید بے نظیر وومن سنٹر معاشرے میںجو کردار ادا کررہا ہے اس کا اسٹاف خراج تحسین کا مستحق ہے انہوں نے کہا کہ وومن سنٹر لاچار اور بے سہارا خواتین کے حقوق کے لئے مثالی کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے وومن سنٹر کے چیئرمین مسز رخشندہ کوکب اور ان کی ٹیم کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جس تیزی سے خواتین کے مسائل جنم لے رہے ہیں خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کو دوران ملازمت جس طرح ہراساں کیا جاتا ہے ان میں ایسی خواتین بھی ہیں جو اپنے گھروں کی واحد کیفل ہوتی ہیں لیکن انھیں جس طرح ہراساں کرکے ان میں خوف و ہراس پیدا کیا جاتا ہے ہمیں ایسی خواتین کی مدد اور حوصلہ افزائی کرنا چاہیے سیمینار سے ایس ایس پی سبی سردار خالدمصطفیٰ کورائی نے کہا کہ خواتین کو کسی بھی قسم کے تحفظ کے لئے پولیس کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور ایسی خواتین جن کو دوران ملازمت یا موبائل فون پر بلیک میل کیا جاتا ہے ان کے نام صیغہ راز میں رکھ کر ہراساں کرنے والے لوگوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی بھی بہن بیٹی یا بچی کے ساتھ کوئی بھی واقعہ پیش آئے تو وہ چپ رہنے کی بجائے فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں یا وومن سنٹر میں اطلاع دیںسیمینار کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ثناء ماہ جبین منیجر وومن سنٹر مسسز رخشندہ کوکب ،لا ء آفیسر مس راج بی بی اور ڈاکٹر رخسانہ شریف پر مشتمل کیمٹی تشکیل دی جوکہ خواتین کے حوالے سے ماہانہ یا سہ ماہی اجلاس منعقد کرکے ان کے مسائل حل کریں گے تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات میں بہترین کارکردگی پر شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں