محکمہ پی ایچ ای سبی شہر کو پینے کا پانی فراہمی میں ناکام، شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا، شدید گرمی میں شہری قدرتی نعمت پانی سے محروم

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:12

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) محکمہ پی ایچ ای سبی شہر کو پینے کا پانی فراہمی میں ناکام، شہر کربلا کا منظر پیش کرنے لگا، شدید گرمی میں شہری قدرتی نعمت پانی سے محروم، شہری پانی کی تلاش میں سرگرداں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے قدرتی نعمت پانی کی بوند بوند کے لیے شہری ترس رہے ہیں سبی شہر کے اکثرعلاقے پانی کی ترسیل سے محروم ہوگئے جن میں آلہ آباد اور لونی روڈ کے رہائشی پانی کی بوندبوند کوترس رہے ہیں لونی روڈ کے رہائیشیوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہمیں پانی نہیں مل رہی اس شدید گرمی میں ہم پانی کی تلاش میں دربدرہیں اور ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پرمجبور ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ کے گوش گزار کرانے کے باوجود ہمیں پانی نہیں دیا جارہا جو کہ ہمارے ساتھ ظلم ہے انکا کہنا تھا کہ سبی کی شدیدگرمی میں پانی کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے اورہرکوئی مہنگے داموں پانی نہیں خریدسکتا ہم صبح ہوتے ہیں محنت مذدوری کے بجاے پانی کی تلاش میں نکلتے ہیں واضح رہے کہ محکمہ پی ای کا واٹر سپلائی فیز ون بھی لونی روڈ پرواقع ہے اور انہوں نے قریبی رہائیشوں کو پانی جیسی قدرتی عظیم نعمت سے محروم رکھا ہوا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کمشنر سبی ڈویژن وزیر پی ایچ ای اور چیف سیکٹری بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہی

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں