سبی میلہ2016صوبے کی ثقافت اور تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے،ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان
ذیشان حیدر پیر 29 فروری 2016 22:10
سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 فروری۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان بشیر احمد مستوئی نے کہا ہے کہ قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے صوبے کی قدرتی معدنیات کو کارآمد بناکر انہیں استعمال میں لانے کے لیے صوبائی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،مائنز کی ترقی انسانی وسائل کی ترقی کی ضمانت ہے،قدرتی وسائل کو زیر زمین نکالنے کے لیے جدید خطوط پر استوار آلات اور مشینریز کی مددلی لاجارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی وصنعتی نمائش میں مائنز اینڈ منرلز کے اسٹال کے دورہ کے موقع پر بات چیت میں کیا انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ2016صوبے کی ثقافت اور تاریخ و تمدن کا گہوارہ ہے اور سبی میلہ کی زرعی و صنعتی نمائش میں مائنز اینڈ منرل کے اسٹال میں میلہ میں شرکت کرنے والوں میں صوبے سے نکالی جانے والی قدرتی معدنیات کے بارئے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری ،صوبائی وزیر محمد خان لہڑی کی ذاتی دلچسپی کے باعث قدرتی وسائل کو کارآمد بناکر انہیں قابل استعمال بنانے کے لیے دستیاب وسائل کو برؤکار لایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین ہے اور قدرتی معدنیات کو زیر زمین سے نکالنے کے لیے صوبائی حکومت عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت زیرزمین نکالی جانے والی معدنیات سے صوبے کے ریونیو میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس سے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ مائنز کی ترقی ہی میں انسانی ترقی کا راز مضمر ہے اور قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مائنز کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کو فروغ دینا ناگزیر ہے تاکہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق قدرتی وسائل کو بروئے کارلایا جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل
سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق
سبی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی میر خالد زمان مری شہید ،2افراد زخمی
سبی میں میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے رمضان سستا بازار کا انعقاد
رمضان المبارک کے سلسلے میں لوگوں کو رمضان المبارک میں سستی اشیاء فراہم کرنے کے سلسلے میں ضلعی انظامیہ ..
سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
سبی، بلوچستان ریڈرز کلب کے زیر اہتمام سبی پریس کلب کے سامنے دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد
سبی کے انوائرمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کا مثبت آنا باعث تشویش ہے ، سید زاہد شاہ
سبی پولیس کی جانب سے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پولیس لائن سبی میں پودے لگا کرشجرکاری مہم کا آغاز
سبی کا تاریخی میلہ پورے اہمیت کا حامل ہے ، ڈاکٹر خدائے رحیم
سبی کا تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سبی میں مکمل شٹرڈائون ہڑتال ،تمام کاروباری ..
سیبی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار