بدعنوانی و کرپشن معاشرتی ناانصافی کی عکاس ہیں،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران

ہفتہ 10 دسمبر 2016 18:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ بدعنوانی و کرپشن معاشرتی ناانصافی کی عکاس ہے،کرپشن کو ختم کیئے بغیر معاشرئے کی اصلاح ممکن نہیں ہے،نئی نسلوں میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے شعور وآگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے،کرپشن جیسے ناسور کے خاتمہ کے لیے ہر شہری کو اپنے فرائض انجام دینا پڑیں گے،ماضی کرپشن کے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدعنوانی و رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا ریلی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سبی ڈویژن عنایت اللہ بنگلزئی ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس میر اکرم گشکوری،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال بڑیچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی یونس بنگلزئی،زراعت آفیسر سردارزادہ ذوالفقار علی نودھانی سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران و ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عنایت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ کرپشن و رشوت ستانی بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے معاشرئے میں ناسور کی حیثیت اختیار کرچکی ہے جبکہ ملک میں کرپشن نہیں بلکہ لوٹ مار کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے معاشرتی ناانصافی میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمارئے معاشرئے میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت گو کہ کرپشن کے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اسے سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی مدد سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو کرپشن سے پاک معاشرہ فراہم کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے تاکہ ہمارا آنے والا مستقبل کرپشن سے پاک ہوکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرسکے اور معاشرئے کے ہر فرد کو بنیادی سہولیات مہیا ہو سکیں جس کے لیے نئی نسلوں میں کرپشن کے خلاف شعور و آگاہی پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہی انہوںنے کہا کہ آج ہم کرپشن سے پاک معاشرئے کا عزم کرلیں یقینا ہ ہمارا کل شاندار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں