ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں مختلف واقعات میں ایک 16 سالا طالبعلم جاں بحق ‘ایک شخص زخمی

پیر 18 نومبر 2019 15:34

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں مختلف واقعات میں ایک 16 سالا طالبعلم جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شام وانا کے علاقہ وچہ خوڑہ میں 16 سالہ عصمت اللہ عرف بٹ شینواری جو 6th کلاس طالبعلم ہے۔اپنے والد سے تلخ کلامی کرنے پر دوسرے افغانی گروہ نے مار مار کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

قتل کرنے والے گروہ کا سراغ ایس ایچ او سٹی تھانہ وانا نے لگالیا،ایس ایچ او عثمان نے بمعہ بھاری پولیس نفری چھاپہ مارا، اور قتل کے اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے،تاہم پولیس نے ملزمان سے تفتیش سروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب مقامی ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق افغانی طالبان سے بتائی ہے پولیس ذرائع کے مطابق دوسرا واقع رستم بازار وانا میں لوگوں نے باولے کتے پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیا جس کو وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا جس کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہی-

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں