ضلعی ہیڈکوارٹر وانا مختلف واقعات میں دو افراد قتل

سلیمان خیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خوکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا

ہفتہ 17 جولائی 2021 16:37

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) ضلعی ہیڈکوارٹر وانا مختلف واقعات میں دو افراد قتل ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ درمیانی شب نامعلوم کار سواروں نے تعویزگر ملا محمد نواز کو گھر سے بولا کر دہلیز پر قتل کردیاگیا، دوسری جانب اعلیٰ خان سلیمان خیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خوکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔تھانہ اعظم ورسک سے محصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مذکورہ تعویزگر ملا غلط تعویزات اور جادوگری کو زریعہ معاش بنایا گیا تھا ،بے نامی زرائع کے مطابق ملا محمدنواز پر اس سے قبل دوبار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے مذکورہ واقعہ کو ٹارگیٹ کلینگ قرار دیدیا ہے ،یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے میں ٹارگیٹ کلینگ کا یہ تیسرا واقع ہے کیونکہ گزشتہ روز وانا بازار سبزی گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈاکٹر کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور اس طرح سات دن قبل وانا بائی پاس روڈ دوبئی ہوٹل کے سامنے کالے شیشوں کی گاڑی سے حافظ اللہ گنگی خیل کو قتل کردیاگیا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

۔یاد رہے کہ پچھلے ایک سال میں سٹی تھانہ وانا اور وانا ایف سی کیمپ کے احاطے میں 27 کے قریب افراد اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑی پر پابندی ہونے کے باجود قتل کردیئے گئے بدقسمتی سے آج تک ایک قاتل کو گرفتار نہ کرسکا اور نہ اسلحہ کی نمائش اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی کو یقینی بنایا ہے۔اس بابت جب اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر احمد سے پوچھا گیا انھوں نے کہا کہ قتل وغارت گیری ودیگر ڈاکہ زنی کے واقعات کی ذمہ داری پولیس کی ہے دوسری جانب جب مذکورہ واقعات کو مقامی میڈیا منظرعام پر لانے کی کوشش کرتاہے تو ڈی پی او سائوتھ وزیرستان صحافیوں کو ہارجانہ کیس اور 3MPO کے تحت کاروائی کرنے کی دھمکیاں دیتی ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں