جنوبی وزیرستان میں گرینڈ جرگہ ---اس بار خوجل خیل قبیلے کے ووٹ نصیر اللہ وزیر کا دینے کا فیصلہ

پیر 16 جولائی 2018 14:37

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جنوبی وزیرستان تحصیل وانا اعظم ورسک روڈ گاوں ڈبکوٹ میں قوم خوجل خیل کا ڈابکوٹ امن کمیٹی کے دفتر میں 2018 کے عام انتخابات کے حوالے سے گرینڈ جرگہ منعقد ہواجرگہ میں حاجی سیف اللہ ملک اللہ خان، ملک خیرمحمد، ملک کریم اللہ، ملک زاہد ڈابکوٹ امن کمیٹی کے صدر زرجنان کے علاوہ طلباء اور علماء کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جرگے میں قوم خوجل خیل نے 2018 عام انتخابات میں نصیراللہ وزیر پر متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ اس بار خوجل خیل قبیلے کے ووٹ نصیراللہ وزیر کو دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈابکوٹ امن کمیٹی کے صدر زرجنان وزیر نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے اٹھارہ سالوں سے علاقہ ڈابکوٹ مسلے مسائل کا امجگاہ بن چکا ہے۔ اسلیئے ڈابکوٹ امن کمیٹی کے زیرے قیادت 7000 ہزار ووٹ پر مشتمل قوم خوجل خیل اپنا قیمتی ووٹ نصیراللہ وزیر کی جھولی میں ڈالے گی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں