ملک بھر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر رغزائی میں انڈیا کیخلاف ریلی نکالی گئی

منگل 25 ستمبر 2018 16:25

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر رغزائی میں انڈیا کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں مقامی علماء کرام،طلباء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی حافیظ الامین کی قیادت میں رغزئی بازار سے ہوتے ہوِئے خمرنگ میں اختتام پزیر ہوگئی ریلی میں موجود قبائلی عمائدین،طلباء سمیت تمام مکاتب فکر لوگوں نے متفقہ طور پاک ارمی کے ساتھ انڈیا کے خلاف شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کیا۔

مولنا اصام الدین نے کہا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھنا پاکستان ایک بہادر قوم ہے پنجابی،پشتون،بلوچی اور سندھی ہم سب ایک قوم ہے پشتون قوم نے کشمیرمیں بھی انڈیا کو منہ توڑ جواب دیاتھا اس بار پشتون قوم منہ توڑجواب دینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں